لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما عمران نزیر کو آج ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا جاٸے گا، ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف کیس پر سماعت کریں گے، مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے باعث دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جا ئے گا۔ دوسری جانب خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے لیگی عہدیداروں اور کارکنان کے خلاف بھی چوہنگ پولیس نے آیف آر درج کر لی ہے، مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم خواجہ عمران نزیر کو قانون حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مسلم لیگی کارکنوں اور عہدے دار تھانے کے احاطے اور باہر اکھٹے ہوئے۔ کارکنان کی جانب سے ملتان روڈ بلاک کر دیا گیا۔ روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک شہری پریشانی کا شکار رہے۔ مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے حکومت مخالف اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔