فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے اور شہریوں کو انعام کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد سائبر کرائم ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ پہلی کاروائی کے دوران کمسن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز واٹس ایپ گروپوں میں شئیر کرنے والے ملزم عمران کو ٹوبہ ٹیک ٹیک سینگھ سے گرفتارکیا گیا۔
دوسری کاروائی میں شہریوں کو انعام جھانسہ دیکر لوٹنے والے ملزم نزاکت علی کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔