لاہور: (دنیا نیوز) فتح گڑھ کے علاقے میں سیوریج کے مسئلے کی وجہ سے گلی اونچی کروانے پر جھگڑا سی سی پی او لاہور کے نوٹس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
فتح گڑھ کے علاقے میں سیویج کے ایشو پر لڑائی جھگڑے کا معاملہ اسلحہ بردار ملزمان کا خواتین اور مرد پر تشدد فتح گڑھ، ہربنس پورہ کے رہائشی محمد عامر نے سیوریج کے مسئلے پر محلے داروں کے ساتھ مل کر گلی اونچی کروانے کی کوشش کی گلی اونچی کروانے پر محلے دار امتیاز نے جھگڑا شروع کر دیا اور اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ مسلح ہو کر خواتین پر تشدد کیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے، لاہور نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔فوٹیج میں ملزمان کو شہریوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ملزمان کو فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے نوٹس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اسلحہ بردار افراد میں مشتاق ،بابر اور زاہد شامل ہیں۔