کراچی: بلوچ کالونی سے 5 ڈکیت گرفتار، شہری نے سٹریٹ کریمنل پر گاڑی چڑھا دی

Published On 14 November,2020 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بہادرآباد آدم جی نگر میں شہری نے سٹریٹ کرمنل پر گاڑی چڑھادی ۔دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی سے پانچ ڈکیتیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

کراچی میں سٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا، بہادرآباد آدم جی نگر میں شہری نے سٹریٹ کرمنل پر گاڑی چڑھادی، فوٹیج میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کار کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچتے ہیں۔ کار سوار نےملزمان کو دیکھتے ہی کار ریورس کرنا شروع کردی۔ گاڑی کے پیچھے موٹرسائیکل پر بیٹھا ملزم زمین پر گرگیا۔

دوسری جانب بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3سگے بھائیوں سمیت5ڈکیت گرفتار کرلیے۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی املاک اوراسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کیاگیا۔ ملزمان نے 12نومبر کو جونیجو ٹاون میں انڈے کی دکان پرلوٹ مار کی تھی۔ گینگ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیاگیا۔