کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے جناح مارکیٹ کے قریب تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، شوہر اور بیٹیوں کوقتل کرنے والی خاتون پولیس کی حراست میں ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کینٹ کے علاقے جناح مارکیٹ کے ایک گھر میں تہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ گزشتہ روز خاتون نرس نے شوہر اور دو کم عمر بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی تاہم خاتون کو زندہ بچالیا گیا۔
عرفان مسیح اور اس کی چار اور چھ سال کی بیٹیوں کے قتل میں ملوث خاتون سمیرا کو حراست میں لے لیا ۔ مقدمہ مقتول عرفان سلیم کے بہنوئی رفعت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔