فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں خاتون نے اپنے ساتھیوں سمیت فارمیسی میں داخل ہوکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کی۔
فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں واقع فارمیسی پر خاتون نے اپنے ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا اور فارمیسی میں موجود بلال نامی نوجوان سمیت دیگر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فارمیسی ملازمین پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے فارمیسی سے لی گئی ادویات کی رسید سے اسکا موبائل نمبر فارمیسی ملازمین نے لیک کیا جس بناء پر جھگڑا ہوا جبکہ فارمیسی ملازمین کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کیا گیا ہے۔