کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قتل کی دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے، ایک شخص کو اسکی 2 کمسن بچیوں سمیت ذبح کردیا، خاتون کو تشویش ناک حالت ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع جناح مارکیٹ کے قریب واقع چم لائن کے کوارٹرنمبر680 میں نامعلوم افرادنے تیز دھارآلے سے عرفان سلیم مسیح اسکی 12سالہ بچی شیکانہ اور 6سالہ بچی شمایہ سمیت گلے کاٹ کر قتل کردیا جبکہ خاتون خانہ کو زخمی کردیا۔
ملزمان سے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے اطلاع ملنے پرلاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیں ،جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاکے حوالےکردیاجبکہ زخمی خاتون سمیرافرہاد تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے ۔ متعلقہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔