اسلام آباد: (دنیا نیوز) طالبعلم اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران فاضل جج انسداد دہشت گردی نے ریمارکس دیئے کہ اب اور کتنا ریمانڈ لیں گے، پہلے ہی 22 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے۔
وکیل راجہ فیصل یونس نے کہا کہ ہماری درخواست پر تفتیشی افسر تبدیل ہوا ہے، تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ، اس میں پیش رفت بھی ہو رہی ہے، چاہتے ہیں کہ مزید ریمانڈ دیا جائے۔ جے آئی ٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے۔
وکیل کے ریمارکس سننے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور تین روز بعد ملزمان کو دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔