کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار قتل، تاجروں کا احتجاج

Published On 25 January,2021 02:07 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لائٹ ہاوس میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹ بند کر دی۔

لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں دو ملزمان کو دکان کے اندر لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم دکان کے باہر اسٹینڈ بائے موجود رہا۔

تینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے۔ ملزمان کچھ دور پہنچے تو تاجر دانش نے اسٹول کھینچ کر مارنا چاہا۔ ملزمان نے اسٹول اٹھاتے دیکھا تو دور سے گولی مار دی۔ تاجر دانش کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔