فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہری کو موت کے گھاٹ اتارنے والے پٹرولنگ پولیس ملازمین کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے دو روز قبل گاڑی نہ روکنے پر کار سواروں پر فائرنگ کرتے ہوئے وقاص نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس پر سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث چاروں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا۔
ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ سلیمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جن کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر سرفراز کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ البتہ عدالت کی جانب سے ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔