فیصل آباد: کمسن ملازمہ پر بیہمانہ تشدد کا مقدمہ درج، بچی چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے

Published On 25 January,2021 09:34 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں سابق ناظم کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 2 کے رہائشی سابق ناظم عثمان منج کی اہلیہ عاصمہ نے 13سالہ گھریلو ملازمہ یاسمین کو برتن ٹوٹنے کی بناء پر ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، کمسن یاسمین شدید زخمی ہوگئی اور موقع پاکر گھر سے بھاگ آئی۔ گھر سے بھاگی ہوئی کمسن یاسمین کو پٹرولنگ پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں سابق ناظم اور اسکی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔