کوئٹہ: ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

Published On 18 February,2021 07:16 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن نے کاروائی کےدوران ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنےوالے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی نے ریلوے تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ ملزم انس اکرام کافی عرصہ سے ٹرینوں مسافروں کونشہ آورچیزیں کھلا کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھا جس کے خلاف کو ریلوے پولیس تھانوں اور مختلف شہریوں کے پولیس تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ایس پی نے بتایاکہ ریلوے پولیس نے ملزم انس اکرام کو 16 فروری کو سبی سے دوران جعفرایکسپریس سے گرفتارکیاجو واردات کرنےوالاتھا۔ جو ڈیرہ غازی خان کارہائشی ہے ۔ ملزم سے 50ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون بھی برآمد کرلیاہے، ملزم ٹرینوں کے علاوہ بسوں میں بھی مسافروں کو لوٹتاتھا، ملزم خلاف مختلف تھانوں میں 10 مقدمات درج ہیں اور وہ اشتہاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم سوفٹ ویئر انجینئر ہے ۔جو اپنی باتوں سے مسافروں سے تعلق بڑھاکر ان کو مختلف طریقوں سے لوٹتارہاہے ۔ ایس پی وزیرعلی کا کہناتھاکہ ملزم سے مزید تفتیش کے لئے دیگر قانون نافذ کرنےوالوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
 

Advertisement