پشاور: (دنیا نیوز) کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران 500 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لیں، سوات مینگورہ میں مضر صحت قیمہ فروخت کرنے پر دکان کو سیل کردیا گیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک دکان سے 500 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، ملوث شخص کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سوات مینگورہ میں کارروائی کے دوران دکان سے مضر صحت قیمہ فروخت کرنے پر دکان سیل کی گئی، کارروائی میں دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔