حیدر آباد: مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Published On 16 April,2021 05:32 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے قریب دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مرنے والے ماموں بھانجا تھے، جن کی شناخت اکبر لغاری اور غلام حیدر کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ 

Advertisement