کراچی: انتہائی ماہر کار چور ملزمان سرگرم ہو گئے

Published On 15 April,2021 05:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز)شہر قائد میں انتہائی ماہر کار چور ملزمان سرگرم ہوگئے۔ گھر کے باہر کھڑی گاڑی ملزمان لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی ملزمان لے اڑے، چوری میں دو ملزمان ملوث ہیں، 3روزقبل واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

چوری سے قبل ایک ملزم موٹر سائیکل پر جائزہ لیتا رہا جبکہ دوسرا گاڑی لے اڑا۔ سیکنڈوں میں ملزمان نے گاڑی کا دروازا کھولا، اسٹارٹ کی اور فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے پولیس کو شکایت درج کروا دی۔
 

Advertisement