کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار 2 دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی عمر شاہد نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو جے آئی ٹی کے قیام کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ممتاز سومرو اور جاوید منگریو متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیلئے بی ایل اے کے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا۔
انہوں نے درخواست کی کہ دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔