کے پی فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، غیر معیاری آئس کریم برآمد، 9 فیکٹریاں سیل

Published On 13 April,2021 12:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کارروائی کے دوران نو یونٹس سیل کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکل اور غیر معیاری آئس کریم برآمد کر لی۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان میں مضرصحت اورغیرمعیاری آئس کریم تیارکرنیوالی 7 فیکٹریاں سیل کی گئیں، فیکٹریوں سے2 ہزارکلو سے زائد غیرمعیاری آئس کریم، 1600 کلو سے زائد مس برانڈ میٹریل برآمد کیا گیا۔

غیرمعیاری آئس کریم تیارکرنے پرملاکنڈ میں 2 فیکٹریاں سیل کرتے ہوئے 120 کلو مضر صحت کیمیکل، 100 کلو غیر معیاری آئس کریم برآمد ہوئی، ملاکنڈ میں دوسری کارروائی کے دوران 244 کلوممنوعہ چائنہ سالٹ اور200 لیٹرمشروبات برآمد کیے گئے۔
 

Advertisement