کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ضلع کشمور سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔
نان کسٹم پیڈ اشیا سے کپڑا، پیراشوٹ، ٹائرز، خشک دودھ کو قبضے میں لے لیا گیا جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔