کوئٹہ: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی) نے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں بڑی کارروائی کی گئی، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کاروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پکڑے جانےوالے اسلحہ میں ایس ایم جی ، پسٹلز ، 5 کلو دھماکہ مواد اور دیگر سامان شامل ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے والوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے اکرم زہری، احمداللہ، سکندراورشادی خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔