کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے سمیت جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 14 April,2021 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو پولیس نے مواچھ گوٹھ کے قریب کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد نعیم اور عبد الباسط نے سائٹ بی تھانے کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
 

Advertisement