کے پی فوڈ اتھارٹی کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، پانچ فیکٹریاں سیل

Published On 16 April,2021 12:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کے پی فوڈ اتھارٹی کا نوشہرہ، سوات، ملاکنڈ، مردان، چارسدہ میں کریک ڈاؤن، مضر صحت اشیاء تیار کرنے والی پانچ فیکٹریاں سیل کر دیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ میں گھی فیکٹری سے 500 کلو غیر معیاری گھی برآمد کرتے ہوئے فیکٹری سیل کی گئی، ملاکنڈ میں مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل کی گئی، فیکٹری سے 2 ہزار کلو سے زائد چوکر برآمد ہوا۔

چارسدہ میں گودام سے 50 کلونان فوڈ کلر، 1600 کلو چورن اور 200 کلو چوکر برآمد ہوا، سوات بابوزئی میں سپر اسٹور اور تین فیکٹریاں سیل کی گئیں، مردان میں کارروائی کے دوران گندے انڈوں کے استعمال پر 2 بیکریاں سیل کی گئیں۔
 

Advertisement