کوئٹہ: ڈی ایس پی لیگل گاڑیاں سمگل کرنے کے الزام میں برطرف

Published On 15 April,2021 07:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ پولیس نے ڈی ایس پی لیگل کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں اسمگل کرنے کے الزام میں برطرف کردیاگیا۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق محکمے نے ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑ کو سروس سے برطرف کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑ پر الزام تھا کہ اس نے 2 نا ن کسٹم پید گاڑیاں دوسرے صوبے میں سمگل کرنے کی کو شش کی اس دوران اس کو 2018میں کے پی کے پولیس نےاس کو گرفتار کیا۔ جبکہ وہ 2 گاڑیاں سمگل کررہاتھا۔ اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا جوکہ اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ڈی ایس پی لیگل کے خلاف انکوائری کروائی گئی۔ جس میں وہ گنہگار پایا گیا۔ آج آئی جی پولیس بلوچستان نے مذکورہ ڈی ایس پی کے موقف کو سنا اور دفاع کا موقع دیا۔وہ اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ لہٰذ ا اس کو سروس سے ڈسمس کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement