سوات: (دنیا نیوز) اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق سوات اور کالام کے اوتروڑ کے اقوام میں شاملات آراضی اور آلوکے فصل پر تصادم ہوگیا جس کے بعد دونوں فریقین سے مسلح افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں اب تک پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس،ایف سی اور پاک فوج کے تازہ دم دستے حالات کو کنڑول کرنے کے لئے علاقے میں پہنچ گئے تاہم فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلسہ اخری اطلاعات آنے تک جاری تھا فائرنگ کے تبادلے میں اوتروڑ قوم سے چار افراد جبکہ کالام قوم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشیں کالام اور مدین سول ہسپتال منتقل کردی ہے۔
ادھر کشید ہ صورتحال کی وجہ سے کالام اور اوتروڑ کا مین بازار بند ہوگیا ہے جبکہ کالام کے رہایشیوں نے کالام میں موجود اوتروڑ قوم اور اوتروڑ قوم نے اوتروڑ میں موجود کالام قوم کے افراد کو مبینہ طورپر یر غمال بنالیا ہے کشیدہ حالات کی وجہ سے اوتروڑ اور کالام میں درجنوں سیاح بھی پھنس کررہ گئے ہیں۔
آخری اطلاعات آنے تک اوشو اورمٹلتان کے مشران نے دونوں فریقین میں فائربندی کرلی ہے اور مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام حالات کو کنٹرول کرنے لئے کوشاں ہیں۔