کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل سی ویو اپارٹمنٹ کے قریب ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے مبینہ گارڈ کی فائرنگ سے فوڈ ڈلیوری بوائے زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ فوڈ ڈلیوری بوائے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گارڈ نے کھانا مانگا اور جس کے بعد تلخ کلامی ہوئی۔
واقعہ کے بعد زخمی رائیڈر کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اطراف کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد فائرنگ میں ملوث گارڈ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔