کراچی: پولیس موبائل کی ٹکر سے پھل فروش زخمی، ڈی ایس پی زیر حراست

Published On 23 July,2021 11:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب پولیس موبائل کی ٹکر سے پھل فروش کو زخمی کرنے والے ڈی ایس پی کو حراست میں لےلیا گیا، راہ گیروں نے ڈی ایس پی پر نشے میں دھت ہونے کا الزام لگایا ہے۔

واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے پولیس موبائل اور اس میں سوار شخص کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل سکیورٹی زون ون کے ڈی ایس پی فیروز قریشی چلا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر بریگیڈ پولیس نے پہنچ کر ڈی ایس پی کو حراست میں لے لیا ۔ حادثے کا زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے جسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ادھر گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے لڑکی کی جان لے لی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
 

Advertisement