اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سابق پاکستانی سفارتکار شوکت علی مقدم کی صاحبزادی ہیں، جبکہ ملزم کی شناخت ظاہر جعفر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بزنس مین ذاکر جعفر کا بیٹا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقتولہ گھرچھوڑکرکافی عرصےسےملزم کےساتھ رہ رہی تھی، خاتون کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔
تھانہ کوہسارپولیس نےخاتون کی لاش پمزاسپتال منتقل کردی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔