کراچی: کورونا ویکسین کی فروخت، پولیس نے مزید گرفتاریوں کیلئے اجازت طلب کر لی

Published On 29 July,2021 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت سندھ کے افسران کے کورونا ویکسین کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،، پولیس نے مزید گرفتاریوں کے لئے اجازت طلب کر لی۔

کراچی میں کورونا ویکسین کی فروخت کے حوالے سے گرفتارتین ملزموں کے انکشافات سامنے آگئے، پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار میل نرس ذیشان نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کے افسر صمد اور دیگر نے ویکسین فروخت کرنے کا کہا۔ دفتر کے ساتھی سلطان کی مدد سے ہیلتھ کیئر سروس کے ساتھ گھر گھر جاکر فائزر ویکسین لگائی۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے سائنو فارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین ساڑھے سات ہزار سے 15ہزارروپے میں بیچی، ویکسین لگوانے والوں کی انٹری بیرون ملک جانے والوں کی فہرست میں شامل کی جاتی تھی، پیسے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو دیتے تھے۔
 

Advertisement