کورونا کیسز، سندھ میں سبزی منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

Published On 29 July,2021 02:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ میں سبزی منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، کراچی، حیدرآباد اور شکارپور میی سبزی منڈیوں میں ویکسی نیشن سینٹر بھی قائم کر دئیے گئے۔

صوبائی وزیر زراعت سندھ اسمائیل راہو کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کراچی ، حیدرآباد اور شکار پور کی منڈیوں میں عارضی ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں اب تک ڈھائی سو سے زائد آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

محکمہ زرعات کے افسران کی جانب سے تمام تر سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین اور سماجی فاصلہ رکھنے کی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
 

Advertisement