ٹریفک پولیس کی کارروائی،72ای چالان والی گاڑی پکڑ لی

Published On 30 September,2021 04:54 pm

لاہور:(دنیا نیوز)سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 72ای چالان والی گاڑی پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق ای چالان ٹیم 1 نے 72 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا جبکہ کار ڈرائیور نے 50 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور 19 مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کرنے کی خلاف ورزی کی۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق لین لائن1، ون وے1، رانگ ٹرن 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کو 35 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہورکےمطابق گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا، واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی،جبکہ 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو بھی قبضہ میں لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
 

Advertisement