اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزاکو معافی کرنے کا اعلان کردیا جبکہ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی میں عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ہوگی ،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کوبھی سپیشل سزا معافی مل سکے گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد قیدیوں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا جبکہ 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔
بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں۔