فیصل آباد: سرکاری رقبہ پر قبضہ کے الزام میں 3 بڑی ہاوسنگ کالونیوں کے خلاف ایکشن کا حکم

فیصل آباد: سرکاری رقبہ پر قبضہ کے الزام میں 3 بڑی ہاوسنگ کالونیوں کے خلاف ایکشن کا حکم

فیصل آباد کی تین ہاوسنگ اسکیموں کیخلاف ڈی سی نے اینٹی کرپشن حکام کو کاروائی کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انٹی کرپشن حکام کو مراسلہ بجھوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واپڈا سٹی، اومیگا سٹی اور سٹی ہاوسنگ سکیم کیخلاف کارروائی کی جائے، ان تینوں کالونیوں کے مالکان کی جانب سے ریونیو فیس جمع نہیں کروائی گئی اور سرکاری رقبہ پر قبضہ بھی ثابت ہوگیا ہے لہذا مذکورہ تینوں رہائشی منصوبوں کی خریدوفروخت فی الفور بند کروادی جائے۔

اس حوالے سے انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تینوں رہائشی منصوبوں کے مالکان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں، ان کیخلاف انکوائری کے بعد عملی کاروائی کی جائے گی۔