پشاور: (دنیا نیوز) پشاور اور اسلام آباد میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے والے پاسپورٹ آفس کے دو افسران کو گرفتارکرلیا گیا۔
پشاور پاسپورٹ آفس سے گرفتار دو افسران نے 100 سے زائد غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کئے، ایف آئی اے کے مطابق 30 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔