کراچی: گھرمیں ڈکیتی کے دوران ڈاکو ایک کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

Published On 15 December,2021 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون میں واقع گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو ایک کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکو ایک کلو سونا، پونے دولاکھ روپے نقدی، سات موبائل فونز، ایک میک بوک، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان مبینہ طور پر افغانی شہری تھے، پولیس نے واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔