کراچی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

Published On 21 December,2021 12:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس نےخفیہ اطلاع پر مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم نے پانچ دن قبل شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کیا تھا۔ ملزم سٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وادراتوں میں ملوث ہے۔

کراچی کے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس کی کارروائی، شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیرکا کہنا ہے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پانچ روز قبل ملزم کی فائرنگ سے 55 سالہ جاوید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم مجیب کھوسہ کیخلاف 11 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ گرفتار ملزم 2 دسمبر کو ضمانت پر آیا تھا،ملزم نے رہائی کے فورًا بعد ہی وارداتیں شروع کردی تھیں جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement