لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت کے فیروز پور روڈ پر کار سوار سوار شخص نے ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلادیں۔
لاہور کے فیروزپور روڈ پر کار سوار شخص کو اپن گاڑی کو روکا جانا برداشت نہ ہوا اور اسی غصے میں ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلادیں۔کاغذات طلب کرنے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا جبکہ وارڈنز نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔
فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتا دیکھا جا سکتا ہے ،وارڈن مختار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
فیروز پور روڈ پر کار سوار کے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے کے معاملہ پر سی سی پی او فیاض احمد دیو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کے ذریعے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی اور کہا کہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے،کسی کو قانون ہاتھوں میں نہیں لینے دیں گے۔