متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12 مزید قیدی ہسپتالوں سے سینٹرل جیل منتقل

Published On 11 January,2022 11:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12 مزید قیدیوں کو ہسپتالوں سے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا، تمام قیدیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ شاہ رخ جتوئی کے حوالے سے خبریں نشر ہونے کے بعد کیا گیا۔

جناح ہسپتال میں پانچ ماہ سے زیر علاج کشور کمار کو بھی واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال میں موجود دو مزید قیدیوں کو بھی جلد جیل منتقل کیا جائے گا۔ شاہ رخ جتوئی کو جیل ڈاکٹر کی تجویز پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قوانین کے تحت جیل انتظامیہ ڈاکٹر کی رپورٹ پر خود فیصلہ کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد محکمہ داخلہ کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ شاہ رخ جتوئی کی ہسپتال منتقلی کے لیے ڈی آئی جی جیل اور آئی جی جیل کو بتانے کے پابند ہیں۔
 

Advertisement