خیر پور : رشتے داری کا تنازع، دو گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق

Published On 08 January,2022 10:07 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور میں رشتے داری کے تنازعے پر دو گروپوں کا آپس میں تصادم ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور کی تحصیل پیر جوگوٹھ کے نواہی گاؤں ہزارو خان خروس میں خروس برادری کے دو گروپوں میں رشتے داری کے تنازعے پر تصادم ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے گروپوں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حادثے کے بعد پولیس جائے قوعہ پہنچ کر جانبحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو کنگری اور گمبٹ کی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
 

Advertisement