کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی انٹی کرپشن کورٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف عرف لمبا کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
صوبائی انٹی کرپشن کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں گرفتار کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دوسرے افسر کی ضمانت منظور کرلی، کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف عرف لمبا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عاطف لمبا کو ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا، ڈی جی آصف میمن کا نام عدالت نے مقدمے سے خارج کردیا تھا۔