کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کےغیر قانونی کاروبار میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

Published On 03 January,2022 01:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ٹریڈنگ کمپنی کے دفتر میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کےغیر قانونی کاروبار میں ملوث 7ملزمان کو گرفتارکرکے 13لاکھ روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد کر لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کمپنی مقامی درآمدکنندگان کو بیرون ملک ادائیگیوں میں سہولت فراہم کررہی تھی، کمپنی کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا ملک گیر کاروبار چلا رہی تھی، انکوائری میں کمپنی کے اکاؤنٹس سے تقریبا 5ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے، کمپنی کے مالک ملزم اول خان کا کزن وارث حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم تیمور خان کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک دیکھ رہا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ساجد اسماعیل ،کلام بادشاہ، ثاقب، رضا،ذوالفقار، نعمان، شفیق شامل ہیں، چھاپے میں 2 ہزار امریکی ڈالر،1500 چائینیز کرنسی اور جعلی رسیدیں بھی ملی ہیں، ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کا 6 جنوری تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔