کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

Published On 06 January,2022 11:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، لیاری گینگ وار کے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 کارندے گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے نکلے تھے، اطلاع ملی کہ کچھ مشکوک افراد گاڑی میں دہشگردی کےلئے نکلے ہیں، ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ابراہیم علی، محمد عمران اور بلال علی عرف بلو شامل ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

Advertisement