کراچی: شاہ لطیف میں سگے بھائیوں سمیت تین افراد پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

Published On 06 January,2022 01:42 pm

کراچی:(دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں چار جنوری کو سگے بھائیوں سمیت تین افراد پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں 2 روز قبل سگے بھائیوں سمیت 3 شہریوں پر فائرنگ کا معاملہ، چارجنوری پر ہونے والے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان اجرتی قاتل ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا گیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان شفیق جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ سال بھی ملزم شاہ فہد نے قائدآباد میں شہری اعجاز کو دشمنی پر قتل کیا تھا۔
 

Advertisement