دیپالپور:(دنیا نیوز) نواحی علاقہ چک باوا میں ایک شخص نے اپنی دو بیویوں اور ساتھیوں کے ہمراہ مل کر سابقہ بیوی کی ناک کاٹ دی ۔
دیپالپور میں حویلی لکھا کے نواحی علاقہ چک باوا میں سابق شوہر ظفر شیخ نے ساجدہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی جس سے 4 بچے پیدا ہوئے 3 بچے پہلے خاوند کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔
وقوعہ کے روزظفر نے اپنی دو موجودہ بیویوں ثمینہ ، نازیہ کے ساتھ ملکر بچوں کو ملوانے کے بہانے ساجدہ کو گھر بلوا کر تیز دھار آلہ سے ناک کاٹی ، مضروبہ ساجدہ کو خون میں لت پت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس نے ملزم ظفر، نازیہ، ثمینہ سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہیں ۔