لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 9 سیاحوں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مردان کے رہائشی نوجوان کی نمازجنازہ لوند خوڑ میں ادا کی گئی، سہیل دو بچوں کا باپ تھا۔ نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ لاہور کے معروف اشرف اورظفراقبال کی نمازجنازہ کوٹ لکھپت کے اکبر شہید قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
راولپنڈی کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ جا ں بحق ہونے والوں میں محمد شہزاد، اہلیہ، دو کمسن بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔