مری: (دنیا نیوز) مری کی ماسوائے کلڈنہ باڑیاں روڈ کے تمام سڑکوں سے برف صاف کر دی گئی، برف میں پھنسی تمام گاڑیوں کو نکال لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں جن میں رینجرز کے جوان، محکمہ ہائی وے ، ٹریفک پولیس، تحصیل انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل تھے۔ بحال ہونے والی سڑکوں میں پنڈی مری مین روڈ، ایکسپریس وے، جھیکا گلی، مال روڈ، بھوربن روڈ، ہال روڈ، ویوفورتھ روڈ، کلڈنہ روڈ، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ روڈ شامل ہیں۔
مری میں دو دن سے برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے، آج موسم خوشگوار ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، ویک اینڈ ہونے کے باوجود مری میں سیاحوں کی آمد بند ہے۔ جی پی او چوک میں بھی سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ مری آنے کے لئے سترہ میل کے مقام پر انتظامیہ نے بیریئر لگا کر کسی کو بھی ماسوائے مقامی افراد کے کسی کو بھی مری داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ابھی تک مری کے متعدد علاقوں میں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔