لاہور: (دنیا نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں چیک فراڈ کیسز میں اضافے کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ معصوم شہریوں سے فراڈ کرنے والے اور چیک فراڈ میں ملوث عادی مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، راو سردار علی نے کہا کہ سرکاری و نجی بینکوں کے اشتراک سے شہریوں میں چیک فراڈ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ سال صوبہ بھر میں چیک فراد یا ڈس آنر کے 22 ہزار 171 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان نے بتایا کہ 10367 مقدمات کے چالان مکمل، 1438 مقدمات خارج، 1539 مقدمات کے ملزم بے قصور جبکہ 8827 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔