کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں دو ڈاکو سپر سٹورسے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Published On 24 January,2022 08:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں دو ڈاکوؤں نے سپر سٹور لوٹ لیا، ملزمان نے شاپنگ بھی کی اور 30لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں 2ملزمان سپر سٹور میں داخل ہوئے اور مہنگی چیزیں مارٹ سے جمع کیں جس کے بعد ملزمان نے کیش کاؤنٹر اور اطراف میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔

ملزمان سٹور سے 30لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
 

Advertisement