حیدر آباد:(دنیا نیوز) پولیس موبائل میں بیٹھے ڈی ایس پی کو گن مین نے گولیاں مار کرقتل کردیا ۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے پکوڑا چوک پر پولیس موبائل میں ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور گن مین نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس موبائل میں ساتھ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں نے گن مین کو گرفتار کر لیا، گن مین محمد آصف چانڈیو سے سرکاری رائفل تحویل میں لے لی گئی اور گرفتار گن مین کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی فیض محمد دایو کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔