کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے اقدام قتل و پولیس مقابلے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جیل سپریٹنڈنٹ سینٹرل نے ملزم کے فرار ہونےکی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرادی،جیل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا، ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں، عدالت نے ملزم کے اقدام قتل و پولیس مقابلے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ساتھ ہی عزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر کو ملزم کو گرفتار کر کے اکیس فروری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
ملزم کے خلاف دعا منگی،بسمہ کے اغواء سمیت 5مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں زیر سماعت ہیں۔