اسلام آباد: پولیس نے طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی، 4 اہلکار گرفتار

Published On 08 February,2022 11:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر پولیس نے فائرنگ کر دی، ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا۔

اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی پولیس نے ڈاکو سمجھ کر طالب علموں پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ باقی طالب علم جرار اور حیدر محفوظ رہے، اہل محلہ نے زخمی طالبعلم کو ہسپتال پہنچا دیا۔موٹرسائیکل پر سوار تین طالب علم اکیڈمی سے گھر کی طرف آرہے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ڈاکو قرار دینے کی کوشش کی۔ زخمی طالبعلم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا حذیفہ رحمان ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ بچے کو خود پمز ہسپتال منتقل کیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل سواروں پر نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔

اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا ہے۔
 

Advertisement