لاہور:(دنیا نیوز) سوشل ميڈيا پر سیاسی شخصيت کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ايک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقیاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبرکرائم نے ملزم کو ماڈل ٹاؤن سے حراست ميں ليا ہے۔
ايف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق حراست ميں ليے گئے شخص کا موبائل قبضہ ميں لے ليا گیا ہے جبکہ حراست ميں ليے گئے شخص سے تفتيش جاری ہے۔